Wednesday, 17 February 2016

سامنے دھری (لاتسکہ سپیشل) از قلم نیرنگ خیال

5 comments
گزشتہ سے پیوستہ: غائب دماغی بھی" سامنے دھری "والی قبیل سے  ہی تعلق رکھتی ہے بلکہ یوں کہنامناسب ہے، "سامنے دھری "والے مقولے کی عملی شکل  غائب دماغی ہے۔ انسان جہاں موجود ہوتا ہے۔ وہاں موجود نہیں ہوتا۔ اور وہاں موجو د ہوتا ہے جہاں اسے موجود نہیں ہونا چاہیے۔ اس سے کبھی    بہت سنجیدہ صورتحال جنم لیتی ہے تو کبھی بہت ہی مضحکہ خیز حالات پیدا ہوجاتے ہیں۔ غائب دماغی میں اگر ایک سے زیادہ شخص  شامل ہوجائیں تو صورتحال عموماً بہت ہی عجیب ہو جاتی ہے۔ ہمارے ساتھ پیش آنے والا واقعہ...

Monday, 8 February 2016

شاہ جی

0 comments
یہ ان بھلے دنوں کی بات ہے جب مولوی نے شہر اقتدار میں سکونت اختیار کر لی تھی۔ دفتر میں مولوی کی نشست ملک صاحب  اور چوہدری کے ساتھ تھی۔   شاہ جی ان کے بالکل عقب والی کرسی پر  سویا کرتے تھے اور جب کبھی جاگ رہے ہوتے تو فرماتے تھے کہ یہ لوگ میرے عقب میں بیٹھتے ہیں۔ بات ان کی یوں بھی درست تھی کہ شاہ جی خود تو کم ہی بیٹھا کرتے تھے۔ زیادہ تر میز کو تکیہ بنائے فون کو کسی حسینہ کا ہاتھ سمجھ کر تھامے محو استراحت ہوتے تھے۔  آخر ہم سے رہا نہ گیا اور شاہ جی سے ایک دن پوچھ ہی بیٹھے کہ...

Wednesday, 3 February 2016

چند مشورے، سافٹ وئیر کنفیگریشن ٹیم کی طرف سے

1 comments
قیصرانی بھائی نے ایک بار ایک تحریر کا ترجمہ کیا تھا جس میں نیٹ ورک ٹیم کی طرف سے بڑے ہی زبردست مشوروں سے نوازا گیا تھا۔ آج یوں ہی بیٹھے بیٹھے خیال آیا کہ اسی قسم کے چند مشورے ہم کو بھی کنفیگریشن ٹیم کی طرف سے  باقی کمپنی کو دینے چاہییں۔ چند مشورے، سافٹ وئیر کنفیگریشن ٹیم کی طرف سے جب آپ اپنی بلڈ ڈیفینیشن (Build Definition)  ایک پراجیکٹ سے دوسرے پراجیکٹ پر منتقل کرنا چاہیں تو اس امر کو یقینی بنا لیں کہ وہاں کوئی بلڈ کنڑولر نہیں ہے۔ تاکہ جب آپ کی بلڈز نہ چل سکیں تو ...