Wednesday, 25 March 2015

بیمار کا حال اچھا ہے۔

8 comments
تیمار داری ہماری معاشرتی، مذہبی اور اخلاقی اقدار میں بہت اہم درجہ رکھتی ہے۔ بچپن میں جب ہمارے بڑے کسی کی تیمارداری کرنے کو جایا کرتے تھے تو کبھی ہمیں بھی ساتھ لے جاتے۔ ہماری حاضری  اس پورے قصے میں ایک خاموش تماشائی سے زیادہ نہ ہوتی تھی۔   مریض چاہے کوئی ہو،  منظر عمومی طور پر ایک جیسا ہی ہوتا تھا۔ موسم کے مطابق اس میں چند ضروری تبدیلیاں ہوتی تھیں،  باقی چیزیں یکسانیت کا ہی شکار ہوتی تھیں۔ مثال کے طور پر ہر منظر میں بیمار  لیٹا ہوا ہوتا  تھا۔آپ کہیں گے لیٹا ہی...