Monday, 22 December 2014

کوئی اس زخم کا مرہم نہیں ہے

5 comments
میں گزشتہ  دنوں سے غم و غصے کی جس کیفیت میں ہوں شاید میں اس کو الفاظ میں کبھی بھی نہ ڈھال سکوں۔ خدا گواہ ہے کہ جب میں سوشل میڈیا پر انا للہ و انا الیہ راجعون لکھ رہا تھا تو میرے ہاتھ کانپ رہے تھے۔ ایک لہر تھی جو میرے پورے وجود میں دوڑ رہی تھی۔ میں اس کو غم سمجھ رہا تھا۔ لیکن مجھے احساس ہوا  کہ یہ نفرت کی لہر تھی۔ جو میرے پورے احساسات اور وجود پر حاوی ہو گئی تھی۔ نفرت اور اس قدر شدید نفرت۔ مجھے اپنے آپ سے الجھن ہو رہی تھی۔ اپنی حلیم طبع مجھے بار محسوس ہو رہی تھی۔ میری مروت اخلاق...

Wednesday, 10 December 2014

اوّلیں چند دسمبر کے (محترم و مکرم امجد اسلام امجد سے معذرت کے ساتھ)

8 comments
اوّلیں چند دسمبر کے  (امجد اسلام امجد سے معذرت کے ساتھ) اوّلیں چند دسمبر کے ہربرس ہی عجب گزرتے ہیں انٹرنٹ کے نگار خانے سے کیسے کیسے ہنر گزرتے ہیں بے تکے بےوزن کلاموں کی محفلیں کئی ایک سجتی ہیں میڈیا کے سماج سے دن بھر کیسی پوسٹیں پکارتی ہیں مجھے "جن میں مربوط بےنوا گھنٹی" ہر نئی اطلاع پہ بجتی ہے  کس قدر پیارےپیارے لوگوں کے  بد شکل بد قماش کچھ مصرعے ٹائم لائن پہ پھیل جاتے ہیں شاعروں کے مزار پر جیسے فن کے سوکھے ہوئے نشانوں پر بدوضع شعر ہنہناتے ہیں  پھر...

Wednesday, 3 December 2014

پنجابی محاورات کی شرح۔۔۔ ایک عزیزی کے استفسار پر

3 comments
نیرنگ خیال آن لائن - پنجابی محاورات کی شرح نیرنگ کے قلم سے  آلکسیاں دے پنڈ وکھرے نئیں ہندے۔۔۔۔ یہ ایک ایسا محاورہ ہے جس میں زندگی کی بڑی حقیقت کا اعتراف کیا گیا ہے۔چاہے طنز ہی کی صورت ، کہ سست لوگ بھی دیکھنے میں عام لوگوں جیسے لگتے ہیں۔ جبکہ سب جانتے ہیں کہ یہ چنے ہوئے افراد ہوتے ہیں۔ جو کہ کسی بھی معاشرے کا اثاثہ ہوتے ہیں۔ سست اور کاہل لوگ سدا سے دوسروں کے لئے باعث حسد و رشک رہے ہیں۔ لوگ چاہ کر بھی سستی نہیں کر پاتے۔ کیوں کہ اس کے لئے جس حوصلہ برداشت اور لگن کی ضرورت ہوتی...