Tuesday, 20 May 2014

آڈٹ ہوگا جوتو پھر دور تلک جائے گا از قلم نیرنگ خیال

8 comments
(کفیل آزر سے معذرت کے ساتھ) آڈٹ ہوگا جوتو پھر دور تلک جائے گا لوگ بےوجہ ہی این سی* کا سبب پوچھیں گے یہ بھی پوچھیں گے کہ پھر Counter Action کیا ہو؟ انگلیاں اُٹھیں گی گم کردہ ڈراموں کی طرف اک نظر دیکھیں گے ایم پی تھری گانوں کی طرف مفت content پہ بھی طنز کئے جائیں گے ٹرائل Versions پہ فقرے بھی کسے جائیں گے آڈیٹر ظالم ہیں گیمز کا طعنہ دیں گے باتوں باتوں میں پائریسی کو لے آئیں گے تہمتِ سرقہ لئے Apps بھی گنوائیں گے۔‬‎ "اُن کی باتوں کا ذرا سا بھی اثر مت لینا" چاہے کچھ بھی ہو مگر گیمز چُھپا...

Tuesday, 13 May 2014

انسٹالر سپھل ہوا کب کا (جون ایلیا کی روح سے معذرت کے ساتھ )

4 comments
(جون ایلیا  کی روح سے معذرت کے ساتھ) Installer سپھل ہوا کب کا اپنا سی ایم*تو گھر گیا کب کا Tester نیند اور لینے کو Script اِک چلا گیا کب کا Bugگزیدہ ازل ابد لمحہ کر کے Report چل دیا کب کا "اپنا منہ اب تو مت دکھاؤ مجھے" Log تو میں لگا گیا کب کا نشہ Bonus کا بےطرح تھا کبھی پر وہ ظالم بھی "مُک" گیا کب کا آپ اب verify کرنے آئے Bug مری جان فکس ہوا کب کا سی ایم: Configuration Manager محمداحمد  بھائی کا شکرگزار ہوں۔ جن کی مدد کے بعد یہ اس قابل ہو سکی کہ آپ احباب...

Sunday, 11 May 2014

بکرے کی ماں

0 comments
نیرنگِ خیال آن لائن -آپ کےسوال اور نیرنگ کے جواب سوال: بکرے کی ماں کب تک خیر مناے گی بکرے کی امی حضور ہی کیوں خیر مناتی ہیں ابا حضور کو کیا مسئلہ ہے جو ان کو خیر کی پرواہ نہیں نیرنگ خیال: آپ نے جیسا کہ مشہور مقولہ اپنے پہلے سوال میں پوچھا ہے۔۔۔ اس سوال کے جواب میں میرا ایک سوال ہے۔۔۔ کہ یہ اگلی دو سطریں بھی اس سوال کا حصہ ہیں۔ یا الگ سے سوالات ہیں۔۔۔ ہیلو ہیلو میرا خیال ہے لائن کٹ گئی ہے۔۔۔ تو قارئین ہم اپنی سمجھ کے مطابق جواب دیتے ہیں۔۔۔ کہ یہ شاید ایک ہی سوال ہے جس کے مختلف...

Thursday, 8 May 2014

آم کے آم گھٹلیوں کے دام

11 comments
نیرنگِ خیال آن لائن -آپ کے سوال اور نیرنگ کے جواب زبیر مرزا: السلام علیکم جناب @نیرنگ خیال آن لائن ہوں گے اور سوالات کے جوابات دیں گے - یہ ایک مسخرانہ اور لطیفانہ سلسلہ ہوگا آپ نیرنگ خیال سے اشعار کی تشریح کراسکتے ہیں ،اپنی سر کی خشکی کا علاج دریافت کریں یا محاوروں کا مطلب پوچھیں جوابات دیں گے مشہور ومعروف دانشور جناب ڈاکٹر نیرنگِ خیال اپنے مخصوص انداز میں نیرنگ خیال: وعلیکم السلام! اس سے پہلے کہ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کروں۔ قارئین میں آپ کی توجہ" میزبان مرزا" کے اس جملے کی طرف دلانا...

Thursday, 1 May 2014

سالگرہ مبارک باباجانی۔۔۔۔۔

17 comments
میں نے جب گھر چھوڑا تو کبھی والد صاحب مجھے ضد کر کے چھوڑنے آجاتے بس اڈے تک۔ اور پھر میں دیکھتا رہتا۔ جب تک بس نگاہوں سے اوجھل نہیں ہوجاتی تھی۔ وہ  وہیں کھڑے رہتے ۔ میں بےنیاز تھا۔ اولاد کی جدائی کے درد سے۔ ان کو کہتا۔ بابا آپ کیوں آتے ہیں۔ آپ گھر بیٹھیں۔ مجھے بالکل اچھا نہیں لگتا کہ آپ یوں کھڑے رہیں۔ یہاں مٹی ہے۔ آپ کی طبیعت خراب ہوجائے گی۔ لیکن بابا کے لبوں پر ایک ہلکی سی مسکان ابھر آتی۔ بیٹا چند منٹ کی تو بات ہے۔ ابھی تمہاری بس چلی جائے گی۔ تو میں بھی گھر لوٹ جاؤں گا۔ پھر بابا نے مجھے چھوڑنے آنا...