Monday, 15 January 2018

تتلیاں

0 comments
تتلیاں ہمارے گھر کے باہر کافی کثیر تعداد میں درخت اور پودے موجود تھے۔ انہی پودوں اور پھولوں پر رنگ برنگی تتلیاں منڈلایا کرتی تھیں، اور ہم انہیں پکڑا کرتے تھے۔ کبھی تتلی پکڑ کر چھوڑ دیتے۔ اور کبھی وہ ہماری گرفت کی تاب نہ لا کر چل بستی۔ گو کہ ہم بہت احتیاط سے کام لیتے تھے مگر اجل پر کس کا زور ہے۔ تتلیوں کے رنگ ہمارے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی پر رہ جایا کرتے تھے۔ اور وہی ہماری ٹرافی ہوا کرتی تھی۔ بدقسمتی سے لاہور شہر میں تتلیاں بہت کم نظر آتی ہیں۔ بلکہ شاید دھواں، آلودہ فضا اور کٹتے درختوں...