Friday, 29 March 2013

رہنما خان

0 comments
بڑی بڑی مونچھیں، گہری سرخ آنکھیں، جب پہلی بار رہنما خان سے ملاقات ہوئی گماں گزرا کے موصوف ہوش وخرد سے بیگانہ ہونے والے فرقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ بعد یہ خیال یوں  تو درست نہ ثابت ہوا مگر خرد سے انکی دشمنی دیگر وجوہات کی بنیاد پر ثابت ہوتی رہی۔ انگلش پر دسترس اور عمدہ سا انگریزی لہجہ۔ پہلے پہل تو ہم سمجھے کہ باہر کے ملک کی تعلیم کا اثر ہے۔ مگر بعد یہ راز افشا ہوگیا کہ سب ذاتی محنت کا کمال ہے۔ وگرنہ حقیقت میں تو ٹبی شیرداد سے آگے کبھی نہیں گئے تھے۔ ہم نے جانا کہ شائد رہمنا خان ہی وہ شخصیت ہے...